ٹورنٹو, 24 اپریل (رائٹر) جی -7 میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ نے روس کے 'غیر ذمہ دارنہ اور عدم استحکام کے طریق کار' والے رویے کی مذمت اور شام میں جنگ کو ختم کرنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔
جی -7 کے وزیر خارجہ روس کے ’مہلک رویے‘ کا مطالعہ کرنے کے لئے ایک ایگزیکٹیو گروپ بنانے پر اتفاق کیا اور کہا کہ وہ لوگ انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف دباؤ ڈالنے کے لئے رابطوں کو بہتر بنانے کے منصوبہ پر کام کر رہے
ہیں ۔
جی -7 کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے کل کہا’’ہم روس سے اس رویے کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہیں جو مثبت تعاون کے امکانات کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے‘‘۔
قابل غور ہے کہ 7 اور 8 جون کو کیوبیک کےشارلوئیكس میں ہونے والے جی -7 ممالک کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کی تیاری کے لئے کینیڈا کے ٹورنٹو میں جی -7 سے وزراء خارجہ کے دو روزہ اجلاس کل اپنے اختتام پہنچ گیا۔
رائٹر،اظ