: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 08 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر اڈانی امبانی کا نام لینے کا سلسلہ بند کرنے کے الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ مسٹر گاندھی مسلسل ان صنعت کاروں کا نام لے رہے ہیں لیکن وزیر اعظم تین مرحلوں کی ووٹنگ میں اپنی یقینی
شکست کو دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں ، اس لیے وہ الٹے سیدھے بیان دے رہے ہیں کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے طنزیہ انداز میں کہا "وقت بدل رہا ہے، دوست اب دوست نہیں رہا، انتخابات کے تین مراحل مکمل ہونے کے بعد آج وزیر اعظم اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی جی کی کرسی ہل رہی ہے۔