: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،15فروری(یو این آئی) اس وقت مرکز سمیت کئی ریاستوں کی حکومت میں ایک بھی مسلم وزیر نہیں ہے ان میں آسام، گجرات،تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش جیسی بڑی ریاستیں بھی شامل ہیں جہاں مسلمانوں کی آبادی کئی لاکھ ہے وہیں ملک گیر سطح پر بھی اگر دیکھا جائے تو مسلمان آبادی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہیں اس کے
باوجود اتنی بڑی کمیونٹی کی مضبوط قیادت نہ ہونا باعث تشویش اور لمحہ فکریہ ہے اس کو جاننا اور سمجھنا مسلم کمیونٹی کے لئے بہت ضروری ہے کہ ایسا کیوں ہے؟ وہ کون سی طاقتیں ہیں کہ مسلم کو حاشئے پر لاکھڑا کر دیا ہے اور ہر شعبہ میں ہر طرح سے پیچھے کر دیا ہے ان خیالات کااظہار سابق ڈی جی پی ایم ڈبلیو انصاری نے یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کیا۔