حیدرآباد، 26 اگسٹ (ذرائع) سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پرانے شہر بالخصوص مکہ مسجد میں نماز جمعہ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔
مکہ مسجد کے باہر نوجوانوں نے گوشہ محل کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے خلاف کچھ دیر تک نعرے لگائے اور بعد میں منتشر ہو
گئے۔
ریپڈ ایکشن فورس اور ٹاسک فورس کی ٹیمیں کسی بھی قسم کی پریشانی پیدا کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے تعینات کی گئی تھیں۔
ڈی سی پی (ساؤتھ) سمیت سینئر پولیس عہدیدار انتظامات کی نگرانی کے لئے چارمینار پر موجود تھے۔ سادہ لباس میں پولیس اہلکار تعینات تھے۔