امریکہ/23اپریل(ایجنسی) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اپنے امریکی دورے سے قبل ایران کے جوہری معاہدے کا دفاع کیا ہے۔ فوکس نیوز کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں ماکروں نے کہا کہ بے شک اس معاہدے کو سو فیصد درست نہیں
کہا جا سکتا تاہم اس کا کوئی متبادل بھی موجود نہیں ہے۔ ان کے بقول ایران کے لیے کوئی پلان بی موجود نہیں ہے۔ اس انٹرویو میں انہوں نے فرانس اور امریکا کے قربی روابط پر بھی زور دیا۔ ماکروں تین روزہ دورے پر آج واشنگٹن پہنچ رہے ہیں۔