: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پیرس،26اگسٹ (ایجنسی) فرانسیسی میڈیا کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف میک اپ اسکینڈل سامنے آیا ہے جس پر انہیں قومی خزانے کے غلط استعمال پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایمانوئل میکرون نے اقتدار میں آنے کے صرف 3 ماہ کے اندر اپنے بناؤ سنگھار پر 30 ہزار ڈالر ( تقریبا 32 لاکھ روپے) خرچ کردیے یعنی انہوں نے ہر مہینے 10 ہزار ڈالر اور روزانہ 330 ڈالر خرچ کیے۔ اور یہ رقم انہوں نے اپنی جیب سے نہیں بلکہ قومی خزانے سے ادا کی۔
فرانس کی معروف خاتون میک اپ
آرٹسٹ نتاشا ایم کی جانب سے صدارتی محل کو بھیجے گئے دو بلوں کی رسیدیں سوشل میڈیا پر سامنے آئیں جن سے پتہ چلا کہ صدر ایمانوئل میکرون نے 3 ماہ کے دوران اپنے میک اپ پر 26 ہزار یورو خرچ کر ڈالے۔
دوسری جانب فرانسیسی صدارتی محل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں صدر کے میک اپ کو معمول کی پالیسی قرار دیتے ہوئے اس کا دفاع کرنے کی کوشش کی گئی۔ صدارتی بیان میں میک اپ اخراجات کے بلوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ صدر نے ہنگامی طور پر میک اپ ماہر کی خدمات حاصل کی تھیں جس کی وجہ سے زیادہ پیسے لگے تاہم آئندہ خیال رکھا جائے اور ایسا نہیں ہو گا۔