پٹنہ ، 13 اکتوبر (یو این آئی) مجلس اتحاد المسلمین بہار کے ریاستی صدر اور امور کے رکن اسمبلی اختر الایمان نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی ہندستان کے ماضی کی خارجہ پالیسی کے مطابق مظلوم فلسطینوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے آج یہاں جاری ایک بیان میں
کہا کہ اسرائیل کے غاصبانہ اور دہشت گردانہ قبضے کے بعد 1948 سے ہی
ہندستان کی خارجہ پالیسی ہمیشہ فلسطینوں کے ساتھ حلیفانہ اور ہند روانہ رہی ہے۔ پنڈت جواہ لال نہرو سے لے کر اٹل بہاری واجپائی تک سب نے فلسطینوں کے ساتھ محبت اور یگانگت کا اظہار کیا ہے۔