نئی دہلی، 27 جون (یو این آئی) ہندوستان اور یورپی یونین (ای یو) کے درمیان مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے لیے بات چیت نو سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی ہے۔
کل برسلز میں یورپی یونین (ای یو) کے صدر دفتر میں منعقدہ ایک مشترکہ تقریب کے دوران صنعت و تجارت ، امور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم
اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر پیوش گوئل، اور یوروپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر والڈیس ڈومبرووسکی نے ہند-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) مذاکرات کا باضابطہ طور پر از سر نو آغاز کیا۔ اس کے علاوہ، سرمایہ کاری کے تحفظ کے معاہدے (آئی پی اے) اور جغرافیائی اشارے (جی آئی) معاہدے کے لیے بھی بات چیت شروع کی گئی۔