نئی دہلی 16 نومبر(یواین آئی)مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے پیر کو قومی یوم پریس کی مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہا’’فری پریس‘‘ہمارے جمیوریت کا خاصہ اور بنیاد ہے اور آج سب سے بڑاخطرہ ’’فیک نیوز‘‘ہے اور صحافیوں کو اس کے لیے کام کرناچاہیے چارجولائی 1966 کو ہندوستان میں پریس کونسل کاقیام عمل میں آیا تھا، جس نے 16 نومبر 1966 سے باقاعدہ اپنے کام کا
آغاز کیا تھا۔ اسی وقت سے 16 نومبرکو’ قومی یوم پریس‘کے طورپر بنایا جاتا ہے۔
مسٹر جاوڈیکر نے قومی یوم پریس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا،’’فری پریس‘‘ہماری جمہوریت کی پہچان اوراساس ہے۔ قومی یوم پریس، پریس کی آزادی اور ذمہ داریوں کی جانب ہماری توجہ مبذول کرتا ہے۔ آج سب سے بڑا خطرہ فیک نیوز ہے۔ صحافیوں کو اس کے لیے کام کرنا چاہیے۔ تمام صحافیوں کو مبارک باد۔