حیدرآباد8اکتوبر(یواین آئی) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (ٹی یو ڈیبلو جے ایف) کی جانب سے منیٰ ملٹی اسپیشالیٹی اسپتال کے اشتراک سے صحافیوں اور ان کے افراد خاندانوں کے لیے دوسرا میگا ہیلتھ کیمپ ہفتہ 12 اکتوبر کو مہدی پٹنم، (عکاز کامپلیکس
کے پیچھے)، حیدرآباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
میڈیکل کیمپ میں ڈینگو، وائرل بخار، فلو، سردی زکام، بی پی، شوگر، آنکھوں کے امراض، وغیرہ کے متعلق جانچ کی جائے گی۔
ضرورت پڑنے پر معائنے مفت کئے جائیں گے اور کمزور آنکھوں والوں کو چشمہ بھی مفت دیا جائے گا۔