the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نینی تال، 22 جنوری (یو این آئی) اتراکھنڈ پولس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے پنجاب کے پٹھان کوٹ، لدھیانہ اور نواں شہر میں بم دھماکوں کی سازش کے کلیدی ملزم دہشت گرد کو پناہ دینے کے الزام میں اودھم سنگھ نگر سے چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے ترائی میں خالصتان ٹائیگر فورس (KTF) کے ماڈیول کو بھی بروقت ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اس معاملے کا انکشاف ردرپور میں ادھم سنگھ نگر کے نو تعینات سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس (ایس ایس پی) بریندرجیت سنگھ اور ایس ٹی ایف کے سربراہ اجے سنگھ نے مشترکہ طور پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال نومبر 2021 میں پنجاب کے تین شہروں میں بم دھماکوں



کے واقعات درج ہوئے تھے۔
سکیورٹی کے اداروں نے اس معاملے میں چھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ بم دھماکے کی سازش کے کلیدی ملزم سکھ پریت عرف سکھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ الزام ہے کہ وہ اتراکھنڈ فرار ہو گیا اور ترائی میں چھپا ہوا ہے۔ اس کام میں اس کی مدد شمشیر عرف شیرا عرف سبی، ہرپریت سنگھ عرف ہیپی دونوں گرنام سنگھ ساکن شیو مندر گاؤں رام نگر کیلاکھیڑا ادھم سنگھ نگر کے بیٹے ہیں اور اجمیر سنگھ منڈ عرف لاڈی ولد مرحوم گورویل سنگھ ساکن بیت کھیڑی تھانہ باج پور، ادھم سنگھ نگر اور گروپال سنگھ عرف گوری ڈھلو ولد گردیپ سنگھ ساکن گولو ٹانڈہ، تھانہ سوار، رام پور، یوپی کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.