سری نگر، 17 نومبر (یو این آئی) جنوبی ضلع کولگام کے پمبائی اور گوپال پورہ علاقوں میں دو الگ الگ تصادم آرائیوں کے دوران 4 جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ ’سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بدھ کی شام کو ضلع کولگام کے پمبائی اور گوپال پورہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا‘ ۔
انہوں نے کہا کہ جونہی
سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقامات کے قریب پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔ چنانچہ حفاظتی عملے نے بھی جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کئی منٹوں تک دو بدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔
آئی جی کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ ’تصادم آرائیوں کے دوران چار ملی ٹینٹ مارے گئے جن میں سے ایک کی شناخت ٹی آر ایف کمانڈر آفاق سکندر کے بطور ہوئی ہے۔