حیدرآباد22مارچ (یواین آئی) آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن تلگودیشم کے چار ارکان کو اسپیکر نے ایوان میں گڑبڑکرنے پر مکمل سیشن کے لئے معطل کردیا۔
ایوان کی آج کی کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی تلگودیشم کے ارکان نے ملاوٹی شراب کے خلاف نعرے بازی شروع کردی اور جنگاریڈی گوڑم جہاں پر اس ملاوٹی شراب پینے کے بعد 19افراد کی موت کے واقعہ کی عدالتی
جانچ کامطالبہ کیااوراسپیکر کے پوڈیم کے قریب پہنچ کر احتجاج کیا۔
اس پر اسپیکر ٹی سیتارام نے ان ارکان کے رویہ پربرہمی کااظہار کیا اور ان سے خواہش کی کہ وہ اپنے رویہ کو تبدیل کریں تاہم تلگودیشم کے ارکان نے اسپیکر کی اس درخواست کو نظرانداز کردیا جس پر اسپیکر نے تلگودیشم کے چار ارکان ستیہ پرساد، بی اشوک، رام راجواورراماکرشنا بابو کو معطل کردیا۔