حیدرآباد، 23 جنوری (ذرائع) تلنگانہ کے چیف منسٹر اور ریاستی کانگریس کے سربراہ اے ریونت ریڈی کے ساتھ بروز منگل 23 جنوری کو چار بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) ایم ایل ایز کی میٹنگ نے ریاست کے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔ اسے ایک خیر سگالی ملاقات
کہا جارہا ہے-
نرساپور کی ایم ایل اے سنیتھا لکشما ریڈی، دبک ایم ایل اے کوٹھا پربھاکر ریڈی، پٹن چیرو ایم ایل اے گڈیم مہیپال ریڈی، اور ظہیر آباد کے ایم ایل اے مانک راؤ نے ریونت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی- اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کو گلدستہ پیش کیا۔