نیویارک، 11 نومبر (یو این آئی) امریکی خلائی ایجنسی ناسا اور اسپیس ایکس نے بالآخر بدھ کو کرو-3 مشن کو کامیابی کے ساتھ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے روانہ کر دیا۔
خراب موسم اور عملے کے ایک رکن کی خرابی صحت کے
باعث لانچ میں تاخیر ہورہی تھی۔
ناسا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اسپیس ایکس کا کُرو ڈریگن اینڈیورنس اسپیس کرافٹ فالکن 9 راکٹ کے دوسرے اسٹیج میں اس سے الگ ہونے کامیاب رہا اور اب یہ خود سے اڑان بھر رہا ہے۔