دبئی، 31 جولائی (رائٹر) چار عرب ممالک نے چند شرائط کے ساتھ قطر کے ساتھ بات چیت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ نے کہا کہ قطر اگر دہشت گردوں کو دی جانے والی رقم پر مکمل طور پر پابندی لگانے، دوسرے ممالک کے بیرون ملک معاملات میں مداخلت
نہیں کرنے کے علاوہ 13 مطالبات کے مناسب جواب دینے کو تیار ہوگا تو چاروں عرب ممالک ان کے ساتھ بات چیت کے لئے متفق ہیں۔
وزیر خارجہ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں شرائط کے ساتھ قطر سے بات چیت کے لئے رضامند ہونے کی اطلاع دی ہے۔