the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،7 دسمبر(یواین آئی) سپریم کورٹ نے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت بننے والے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سنگھ بنیاد کو پیر کو منظوری دے دی،لیکن وہان فی الحال کوئی بھی تعمیراتی کام شروع نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ نے تھوڑے فرق پر دو بار ہوئی سماعت کے بعد کہا،’’مرکزی حکومت کو اس پروجیکٹ کی کاغذی کارروائی اور دس دسمبر کو مجوزہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی سنگ بنیاد تقریب کی اجازت ہوگی لیکن وہ تعمیراتی کام یا توڑ پھوڑ سے متعلق کاموں کو انجام نہیں دے سکتی۔‘‘
عدالت نے کہا کہ اس نے کچھ سرگرمیوں کا نوٹس لے کر معاملے کی سماعت کےلئے از خود نوٹس لیا ہے۔ جسٹس کھانولکر نے معاملے کا نمٹارا نہ ہونے کے باوجد تعمیراتی کام آگے بڑھانے کےلئے گہری ناراضگی کا



اظہار کیا اور سالیسیٹر جنرل تشار مہتا سے کہا،’’کوئی روک نہیں ہے،اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ ہر چیز کےساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔‘‘
بینچ کی ناراضگی جھیلتی ہوئے سالیسیٹر جنرل نے حکومت سے ہدایت حاصل کرنے کےلئے کل تک کا وقت مانگا،لیکن عدالت نے آج ہی حکومت سے بات چیت کرکے واپس آنے کےلئے کہا اور تھوڑی دیر کےلئے سماعت روک دی گئی۔
تھوڑی دیر بعد ،مسٹر مہتا واپس آگئے اور انہوں نے معافی کے ساتھ عدالت کو یقین دلایا کہ کوئی تعمیراتی کام ،توڑ پھوڑ یا درختوں کی کٹائی نہیں ہوگی۔بنیاد کا پتھر رکھا جائےگا۔ لیکن کوئی اور تبدیلی نہیں ہوگی۔
جسٹس کھانولکر نے مسٹر مہتا کا بیان ریکارڈ پر لیتے ہوئے حکم دیا کہ دس دسمبر کو ہونے والی سنگ بنیاد کی تقریب جاری رہے گی،لیکن کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.