حیدرآباد،٢٤ نومبر (ذرائع) تلنگانہ سکریٹریٹ کی مسجد کا کل 25 نومبر جمعرات کو سنگ بنیاد مولانا مفتی خلیل احمد صاحب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ صبح 11 بجے مساجد کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
واضح رہے کہ مسجد کا ڈیزائن قائد مجلس
مقننہ پارٹی جناب اکبر الدین اویسی نے تیار کروایا تھا جسے حکومت نے منظوری دے دی۔
چہارشنبہ کو ریاستی وزیر داخلہ محمود علی نے چیئرمین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ محمد سلیم اور دیگر سرکاری عہدیداروں کے ساتھ سکریٹریٹ کا دورہ کیا اور جگہ کا معائنہ کیا۔