اجمیر، 6 مارچ (ایجنسی)مرکزی وزیر برائے اقلیتی امورمختار عباس نقوی نے آج ضلع اجمیر کے کایڑگاؤں میں خواجہ غریب نواز یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔
مسٹر نقوی نے آج اجمیر درگاہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے چادر چڑھانے کے بعد اجمیر۔ جے پور قومی شاہراہ۔8 پر واقع کایڑگاؤں میں درگاہ کمیٹی کی 80 بیگھہ زمین پر قائم ہونے والی خواجہ غریب نواز یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نےکہا کہ خواجہ کے دیار میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے یونیورسٹی کی شکل میں نیا تحفہ پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے تعلیم بہت اہم ہے اور یہ ہر معاشرے کی ترقی کے لیے جسم میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے۔
font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ چھ منزلہ یونیورسٹی عالمی سطح کی سہولتوں سے لیس ہوگی۔ ان کاموں کے لیے آج ہی 10 کروڑ روپیے کے ٹینڈر نکالے گئے ہیں۔ جب یہ بن کر تیار ہوگی تو طلبہ کے لیے یہ ایک منفرد یونیورسٹی ہوگی۔ اس میں آگے چل کر میڈیکل، یونانی، آیوروید کی تعلیم کی سہولت مہیا کرائی جائےگی۔ ساتھ ہی کوشش کی جائے گی کہ 50 فیصدلڑکیوں کی حصہ داری یقینی ہو۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی میں صوفی اور سنتوں کے "سنسکار"ہیں۔ ان کی مضبوط قوت ارادی کی بدولت تمام کام کامیابی سے پورے ہورہے ہیں۔ آج یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اور جلد ہی اس کی تعمیر کو مکمل کرکے اس کا افتتاح کیا جائے گا تاکہ پڑھنے والے بچوں کو زیادہ سہولتیں اور فیکلٹیز مہیا ہوں۔