حیدرآباد،29 اکتوبر(ذرائع)مین ہارڈ کی زیرقیادت کنسورٹیم نے موسی ندی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لیے اپنی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) پیش کی، چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اعلان کیا کہ اس پروجیکٹ کی بنیاد نومبر کے پہلے ہفتہ میں رکھی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ باپو گھاٹ پر مہاتما گاندھی کا دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔
انہوں نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت میں کہا
کہ حال ہی میں حکومت اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ٹینڈر نومبر میں جاری کیے جائیں گے اور باپو گھاٹ سے کام شروع ہوگا۔
ندی کے کنارے والے رہائشیوں کی طرف سے سخت مخالفت کے باوجود، وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ اس منصوبے کو کسی بھی قیمت پر شروع کیا جائے گا۔
ریونت ریڈی نے تقریباً دو گھنٹے کی بات چیت کے دوران کہا کہ میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بحث کے لئے تیار ہوں اور جلد ہی ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی جائے گی ۔