حیدر آباد 31 دسمبر (یو این آئی) بی آرایس کے دور حکومت میں شہر حیدر آباد میں ہوئی فارمولہ ریس کے سلسلہ میں رقمی بے قاعد گیوں کے الزامات کے تحت سابق وزیر وبی آرایس کے کارگذار صدر تارک را مار او کے خلاف اے سی بی کی جانب سے درج کردہ معاملہ کی سماعت تلنگانہ ہائی کورٹ نے کی۔
تارک را
مار او نے اس معاملہ کو کالعدم قرار دینے کے لئے یہ درخواست دائر کی تھی۔
ہائی کورٹ نے آج اس معاملہ کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل سے پوچھا کہ اس کیس میں کیا الزامات ہیں ؟ جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بی آرایس کے دور حکومت میں نے کہ بی فارمولہ ریس کے سلسلہ میں قواعد کے خلاف رقم ادا کی گئی۔