آسٹن، ٹیکساس، 24 اپریل (رائٹر) امریکہ کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کو انفیکشن کے ٹسٹ کے لئے ہیوسٹن کے ایک اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔
فیملی کے ترجمان میک گراتھ نے آج یہاں بتایا کہ 93 سالہ صدر بش کو کل ہیوسٹن میتھوڈسٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
صدر بش کو ہفتہ کو اپنی اہلیہ کے جنازہ کے دوران وہیل چیئر پر
دیکھا گیا تھا جن گذشتہ منگل کو انتقال ہو گیا تھا۔
انہوں نے کہا’’ان کی صحت پر علاج کا اثر ہو رہا ہے اور وہ ٹھیک ہو رہے ہیں‘‘۔صدر بش امریکہ کے سب سے عمردراز سابق صدر ہیں۔وہ 1989 سے 1993 تک امریکہ کے صدر تھے۔ صدر بش کو ایک ساتھ پہلے نمونیہ کاعلاج کرانے کے لئے اسی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
رائٹر،اظ