the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/شملہ، 11 مئی (یو این آئی) سابق مرکزی وزیر پنڈت سکھ رام کا کل رات دل کا دورہ پڑنے سے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی میں انتقال ہوگیا پنڈت سکھرام کی عمر 95 سال تھی ہماچل پردیش کے سابق وزیر اور منڈی صدر کے ایم ایل اے انیل شرما نے بدھ کو یہاں کہاکہ میں آپ سب کو انتہائی دکھی دل کے ساتھ مطلع کر رہا ہوں، ہم سب کے پیارے پنڈت سکھرام جی اس دنیا میں نہیں رہے۔ دہلی کے ایمس میں کل رات تقریباً ایک بجے انہیں دوبارہ دل



کا دورہ پڑا، جس کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ ,
انہوں نے بتایا کہ پنڈت سکھ رام کے جسد خاکی کو آج سڑک کے ذریعے دہلی سے منڈی لایا جائے گا۔ کل صبح 11 بجے سیری منچ میں آخری درشن کرائےجائیں گے اور اس کے بعد ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت سکھ رام کی موت سے نہ صرف ہمارے خاندان بلکہ منڈی صدر اور پوری ریاست کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے۔ انہیں مواصلاتی انقلاب کا مسیحا اور ہماچل پردیش کی سیاست کا چانکیا کہا جاتا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.