حیدرآباد 31جو لائی (یواین آئی)تلنگانہ کے سابق وزیر و بی جے پی لیڈر ای راجندر جو پدیاترا کے دوران صحت کے خراب ہونے کے سبب ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج ہیں کی آج صدرریاستی بی
جے پی بنڈی سنجے اور بی جے پی لیڈر وویک نے عیادت کی۔
ان دونوں لیڈروں نے ای راجندر کی صحت کے بارے میں ڈاکٹرس سے معلومات حاصل کیں اور بہتر علاج کا مشورہ دیا۔
صحت کی خرابی پر راجندر نے اپنی پدیاترا روک دی تھی۔