حیدرآباد22اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھرراو نے ریاست کے سابق وزیرداخلہ این نرسمہاریڈی کے چل بسنے پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔
انہوں نے اپنے تعزیتی
پیام میں تلنگانہ کو ریاست کادرجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک کے دوران اور پھرریاستی حکومت میں ان کی رفاقت کو یاد کیا۔
وزیراعلی نے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔