سیئول/یکم فروری(ایجنسی) جنوبی کوریا میں سابق گورنر Ahn Hee-jung آن ہی جنگ کو جنسی زیادتی کے کیس میں 3½ ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر
رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے سابق گورنر آن ہی جنگ کو اپنی سیکریٹری کِم جی یون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر عدالت نے ساڑھے 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
گزشتہ برس مارچ میں سابق گورنر کی سیکریٹری نے ایک ٹیلی وژن چینل کے لائیو پروگرام میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں 8 ماہ کے دوران 4 بار ہوس کا نشانہ بنایا گیا اور ایسا گورنر ہاؤس میں دیگر لڑکیوں کے ساتھ بھی کیا گیا۔