the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:

اسلام آباد:سپریم کورٹ پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی جماعت پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کے مقدمے میں ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔ جمعہ کے روز سماعت کے اختتام پر عدالت نے دونوں ملزمان کو دس لاکھ روپئے  کے الگ الگ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہے کہ آیاان کے موکل کو جیل سے رہائی مل سکے گی کیونکہ ان کے خلاف دیگر مقدمات



میں گرفتاری کے متعدد وارنٹ جاری کر رکھے گئے ہیں۔ عمران خان مختلف مقدمات میں سزائیں سنائے جانے کے بعد اگست کے مہینے سے جیل میں قید ہیں۔
تاہم جمعہ کے روز عمران خان کو جس مقدمے میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا اسے سائفر کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ عمران خان کے خلاف بطور وزیر اعظم  ریاستی  راز افشاء کرنے کے الزامات کے تحت قائم کیا گیا۔ ان الزامات کے مطابق عمران خان نے گزشتہ سال واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر کی طرف سے اسلام آباد بھیجی گئی ایک خفیہ کیبل کو عام کر دیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.