: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کوالا لمپور/12مئی(ایجنسی) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ کے بیرون ملک سفر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر امیگریشن نے ملک کے تمام ایئرپورٹس کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔ سابق وزیراعظم نجیب اور ان کی اہلیہ کو
کرپشن مقدمات کا سامنا ہے۔
سابق وزیراعظم نجیب رزاق نے سفری پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے مجھے اور اہل خانہ کو بلیک لسٹ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ میں ملکی قوانین کا احترام کروں گا اور سرکار کے اگلے حکم تک اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک سفر نہیں کروں گا اور ملک ہی میں قیام پذیر رہوں گا۔