نئی دہلی‘ 23 اگست (ایجنسی) سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آج یہاں راجیہ سبھا کے رکن کے طورپر حلف لیاراجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ڈاکٹر سنگھ کو اپنے چیمبر میں حلف دلایخیال رہے کہ ڈاکٹر سنگھ اس مرتبہ راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ گذشتہ دنوں وہ راجیہ سبھا کے ضمنی الیکشن میں کانگریس کے امیدوار
کے طورپر منتخب ہوئے۔ اس سے پہلے وہ آسام سے راجیہ سبھا کے رکن تھے اور ان کی مدت کار ختم ہوگئی تھی۔
اس موقع پر ڈاکٹر سنگھ کی اہلیہ گرشرن کور‘ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور راجیہ سبھا کے لیڈر تھاور چند گہلوت‘ اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور ڈپٹی لیڈر آنند شرما، احمد پٹیل، اشوک گہلوت، سچن پائلٹ وغیرہ موجود تھے۔