نئی دہلی، 09 اپریل (یو این آئی) ہریانہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رکن پارلیمنٹ چودھری بیرندر سنگھ اور ان کی اہلیہ پرملتا سنگھ چودھری اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ منگل کو کانگریس میں شامل ہو گئے۔
ہریانہ کے سر کردہ لیڈر اور کسانوں کے مسیحا سر چھوٹو رام کے پوتے مسٹر بیر ندر سنگھ (78) نے پارٹی جنرل سکریٹری مکل و اسنک، ہریانہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر
بھوپیندر سنگھ ہڑا، پارٹی کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا ، کماری سیلجا سے ملاقات کی۔ مسٹر سنگھ اور دوسرے رہنماؤں نے آج یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں کانگریس صدرا دے بھان ، کانگریسا اوبی سی ڈپارٹمنٹ کے چیئر مین کیپٹن اجے سنگھ یادو، ایم ایل اے کرن چودھری ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب راجندر کور بھٹل، ممبران پارلیمنٹ ناصر حسین اور پون کھیڑا کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت لی۔