کلکتہ11اگست( یو این آئی)لوک سبھا کے سابق اسپیکر Somnath Chatterjee سومنا تھ چٹرجی کو ایک بار پھر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ان کے اہل خانہ کے
مطابق سابق کمیونسٹ رہنما کا ان کے گھر پر ہی علاج چل رہا تھا مگر اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں جنوبی کلکتہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔وہ لالف سپورٹس پر رکھے گئے ہیں ۔گزشتہ مہینے بھی ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 89سالہ سومنا چٹرجی گزشتہ کئی مہینوں سے بیمار ہیں ۔