پٹنہ ، 08 اپریل (یو این آئی) انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) سے سبکدوش ہونے کے بعد سیاست میں قدم رکھنے والے معروف افسر شیو دیپ وامن راؤ لانڈے نے ہند سینا“ کے نام سے ایک نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر لانڈے نے منگل
کو یہاں ایک پر یس کا نفرنس میں اپنی نئی پارٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ”ہند سینا کی بنیاد برابری، انصاف اور خدمت کے نظریے پر رکھی گئی ہے۔
اس پارٹی کا قیام بہار اور ہندوستان کی مجموعی ترقی اور سماجی انصاف کو یقینی بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔