ذرائع:
ایک سابق ہندوستانی فوجی افسر جو اقوام متحدہ کے سیکورٹی افسر کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا، پیر کے روز جنوبی غزہ میں ایک اسپتال جاتے ہوئے رفح میں اقوام متحدہ کے جھنڈے دکھانے والی گاڑی پر اسرائیلی حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
اقوام متحدہ نے عالمی ادارے کی
سرکاری گاڑی پر حملے میں اپنے عملے کے ایک رکن کی ہلاکت کی تصدیق اور ایک دوسرے کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔
معتبر ذرائع کے مطابق، کرنل ویبھو انیل کلے کے نام سے شناخت شدہ متاثرہ شخص نے حال ہی میں سلامتی کوآرڈینیشن افسر کے طور پر اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے 2022 میں ہندوستانی فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا انتخاب کیا تھا۔