the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر،28 اپریل (یو این آئی) سابق آئی ے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے ایک بار پھر کسی نہ کسی صورت میں سرکاری نوکری دوبارہ اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے سال 2010 کے یو پی ایس سی کے ٹاپر ڈاکٹر شاہ فیصل نے جنوری2019 میں افسر شاہی سے ناطہ توڑ سیاسی میدان میں قدم رکھا تھا تاہم حکومت نے ان کے استعفے کو منظور نہیں کیا تھا انہوں نے مارچ 2019 میں جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے نام سے اپنی ایک سیاسی جماعت کا قیام عمل میں لایا تھا تاہم بعد میں وہ اس جماعت سے الگ ہوگئے تھے۔
موصوف سابق آئی اے ایس افسر نے بدھ کے روز سلسلہ وار ٹویٹس کئے جن میں انہوں نے کسی نہ



کسی صورت میں سرکاری نوکری واپس اختیار کا عندیہ دیا۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا: ’میری زندگی کے آٹھ مہینوں (جنوری 2019 تا اگست 2019) میں اس قدر بوجھ بڑھ گیا کہ میں لگ بھگ ختم ہوگیا اور ایک فریب کا تعاقب کرتے کرتے میں نے تقریباً وہ سب کچھ جیسے نوکری، احباب، شہرت، عوامی اعتماد، کھو دیا جو میں برسہا برس سے حاصل کیا تھا لیکن میں کبھی نا امید نہیں ہوا‘۔
ان کا کہنا تھا: ’میری آئیڈیلزم نے مجھے مایوس کر دیا‘۔
موصوف نے کہا: ’لیکن مجھے اپنے آپ پر پورا یقین تھا کہ میں ان غلطیوں کی تلافی کروں گا جو میں نے کی ہیں اور زندگی مجھے ایک اور موقع دے گی‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.