اترپردیش/ 19 جون (ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی رہنما اور سابق آئی اے ایس ، اے کے شرما کو اتر پردیش بی جے پی کا نیا نائب صدر بنایا گیا ہے۔
شرما چند ماہ قبل ہی بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ پچھلے دنوں سیاس حلقوں میں بحث تیز تھی کہ جلد ہی یوگی کابینہ کی توسیع کرکے شرما کو ڈپٹی سی ایم بنایا جاسکتا ہے-
یوگی کے دہلی میں پی ایم اور امیت شاہ سے ملاقات کے بعد ان بحثوں کو اور تقویت ملی۔
اے کے شرما کے علاوہ کچھ دوسرے رہنماؤں کو بھی پارٹی میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔