the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،16مارچ(یو این آئی)بیکنگ نظام کی خراب حالت کے تعلق سے پیر کے روز اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان زبردست نوک جھونک ہوئی اور کانگریس ممبرراہل گاندھی کو اس موضوع پر سوال پوچھنے کا پورا موقع نہ دینے پر کانگریس،دروڑ مونیتر کژگم(ڈی ایم کے) اور بائیں بازو کی جماعتوں نے ایوان میں ہنگامہ اور واک آؤٹ کیا۔
مسٹر گاندھی نے وقفہ سوالات میں حکومت سے، جان بوجھ کر قرض ادا نہ کرنے والوں کے بارے میں معلومات طلب کی تھی۔ضمنی سوال پوچھنے کا موقع دئے جانے پر انھوں نے کہاکہ حکومت نے تحریری جواب میں 50 ایسے بڑے قرض داروں کی فہرست نہیں دی ہے جس کا مطالبہ انھوں نے کیا تھا۔ ڈی ایم کے اور بائیں بازو کی پارٹیوں نے بھی ان کا ساتھ دیا۔انھوں نے کہا کہ ملک کی معیشت برے دور سے گذر رہی ہے۔بینک ناکام ہو رہے ہیں۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ جان بوجھ کر قرض ادا نہ کر نے والے بینکوں کا پیسہ چوری کرکے فرار



ہورہے ہیں۔
اس پر وزیر وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر نے کانگریس رکن پر ’غلط طریقے ‘سے سوال پوچھنے کا الزام لگایا۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی موجودگی میں انہوں نے کہا کہ بیکنک نظام کی صورت حال کے لئے سابقہ حکومت ذمہ دار ہے جبکہ موجودہ مودی حکومت میں اس میں کافی بہتری آئی ہے۔۔انھوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی جیسے سینئر رکن ایسے وقت میں بینکنک نظام پر سوال کھڑے کرنا چاہتے ہیں جب وزیر خزانہ ملک کو یقین دلا رہی ہیں کہ یس بینک میں لوگوں کی رقم محفوظ ہے۔
مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ یہ جاننا ضرورہی ہے کہ کیا ہوا۔کب ہوا،کیسے ہوا۔سال 14-2010 کے درمیان جو مجموعی قرض دئے گئے ان میں 0.64 فیصد قرضوں کی ادائیگی نہیں ہوئی۔مالی سال 19-2018 میں یہ کم ہوکر0.18 پر آگئے ۔سال 20-2019 میں اس میں مزید گراوٹ آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ہی بینکوں کے قرض کے اثاثوں کے معیار کا تجزیہ کرایا جس کی وجہ سے اصل غیر فعال اثاثے کی صور ت حال سامنےآسکی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.