: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/9اگسٹ(ایجسنی) سابق وزیر خزانہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی کی طبعیت بگڑ گئی ہے- جمعہ کو قریب 11 بجے جیٹلی کو دہلی کے ایمس میں شریک کرایا گیا ہے- بتایا جارہا ہے کہ ارون جیٹلی کارڈیو نیورو ڈپارٹمنٹ کے آئی سی یو میں ہیں۔ جیٹلی کی بھرتی کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی ایمس پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ
وزیر داخلہ امیت شاہ ، وزیر صحت ہریش وردھن اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا ایمس پہنچ گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ جیٹلی کی جانچ پڑتال کرنے والے ڈاکٹروں سے بات کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی ایمس سے چلے گئے ہیں۔ تاہم امیت شاہ اب بھی موجود ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ساڑھے دس بجے ، جیٹلی کے بارے میں ایمس کی جانب سے میڈیکل بلیٹن جاری کیا جائے گا۔