احمدآباد،1 فروری(ذرائع) سال 2002 کے گجرات فسادات میں مارے گئے کانگریس کے سابق ایم پی احسان جعفری کی اہلیہ ذکیہ جعفری کا احمد آباد میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔ وہ اپنے صبح کے معمولات کو انجام دے رہی تھی اور اپنے گھر والوں کے ساتھ معمول کے مطابق بات چیت کر رہی تھی جب انہوں نے بے چینی محسوس
کرنے کی شکایت کی۔ اس کے بعد ڈاکٹر کو بلایا گیا تو انہوں نے صبح تقریباً 11:30 بجے اسے مردہ قرار دے دیا۔
احسان جعفری ان 69 افراد میں شامل تھے جنہیں 28 فروری 2002 کو احمد آباد کے مسلم علاقے گلبرگ سوسائٹی کے اندر قتل کیا گیا تھا۔ یہ واقعہ گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس ٹرین کے ڈبوں کو جلائے جانے کے ایک دن بعد پیش آیاتھا۔