کلکتہ 14ستمبر (یواین آئی) کانگریس چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں آنے آسام کی مشہور خاتون ششمیتا دیو کو ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا کےلئے نامزد کیا ہے ۔
ششمیتا دیو کے ترنمول کانگریس میں شمولیت کے بعد انہیں تری پورہ کا چارج دیا گیا ہے۔ترنمول کانگریس انہیں راجیہ سبھا بھیج کر ان کے قد اور تجربہ سے فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے ۔4 اکتوبر کو ملک بھر کی پانچ ریاستوں میں راجیہ سبھا کی چھ نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ اس کی ایک نشست مغربی بنگال سے ہے۔ مغربی بنگال سے راجیہ سبھا کی ایک نشست مانس بھوئیان رکن اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی ہے۔ ترنمول کانگریس نے سشمیتا دیو کو اس کےلئےنامزد
کیا ہے۔ مغربی بنگال کے علاوہ آسام ، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔
ترنمول کانگریس نےنے ٹویٹ کے ذریعہ اطلاع دی ہے کہ وہ سشمیتا دیو کو راجیہ سبھا کےلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ممتا بنرجی کا وژن خواتین کو بااختیار بنانا اور سیاست میں ان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانا ہے ، جس سے ہمارے معاشرے کو مزید تقویت حاصل ہوگی ۔
راجیہ سبھا کےلئےنامزد ہونے کے بعد سشمیتا دیو نے کہا کہ میں ممتا بنرجی اور ابھیشک بنرجی کا شکر گزار ہوں۔ میں نہیں جانتی کہ میں اس اعزاز کا مستحق ہوں یا نہیں ، لیکن میں اپنی ٹیم کے وژن کو آگے لے جانے کے لیے تیار ہوں۔