بیجنگ،23 جولائی (ایجنسی) سابق چینی وزیراعظم Li Peng لی پینگ انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر 91 بر س تھی۔
نیوز ایجنسی ژنہوا نے سرکاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’لی بیجنگ میں طویل علالت کے بعد 11:11 بجے رات میں 91 برس کی عمر میں پیر کے دن انتقال کرگئے۔‘‘
سابق وزیراعظم لی کے عہد حکومت میں 1988 میں اس وقت کے ہندوستانی وزیراعظم راجیو گاندھی نے 1988 میں چین کا دورہ کیاتھا جس میں طویل سرد مہری کے بعد ہند۔چین کے تعلقات کی ابتدائی ہوئی
تھی اور اس کے بعد 1993 میں پی وی نرسمہا راؤ نے وزیراعظم کی حیثیت سے دورہ کیا تھا۔ دورے کے دوران دونوں ممالک نے چین۔ہندوستان کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرل (ایل اے سی)پر امن قائم کرنے کے معاہدے کئے گئے تھے۔
لی نے 2001 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ لی کو دنیا ’بیجنگ کے قصائی‘ کے طور پر بھی یاد کرتی ہے جنہوں نے چینی راجدھانی بیجنگ میں 1989میں تائمن چوک پر ہونے والے مظاہرہ کو اس وقت کے سپریم لیڈر ڈینگ ژوپنگ کے ساتھ مل کر کچل دیا تھا۔