: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدراباد، 10 مارچ (اعتماد) بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ چہارشنبہ سے شروع ہونے والے اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں صدر بی آر ایس و اپوزیشن لیڈر چندر شیکھر راؤ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے آغاز کے موقع پر گورنر کے خطبہ میں کے سی آر شرکت کریں گے۔ بی آر ایس امیدوار شراون کے پرچہ نامزدگی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی
بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ گورنر کے بجٹ خطبہ کے اجلاس کے بعد بھی دیگر اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک بیٹے کی حیثیت سے اس بات کا مشورہ دیتے ہیں کہ چندر شیکھر راؤ کو اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنا ہی بہتر ہوگا کیونکہ ایوان میں حکمراں کانگریس کی جانب سے چندر شیکھر راؤ کا مقابلہ کرنے کی کسی میں صلاحیت نہیں ہے