بھوپال، 02 فروری (یواین آئی) مدھیہ پردیش میں بہوجن سماج پارٹی کی سابق ممبراسمبلی اوشا چودھری آج کانگریس میں شامل ہو گئیں۔
مدھیہ پردیش میں بی ایس پی کی سابق ممبر اسمبلی اوشا چودھری ہفتہ کو وزیراعلی کمل ناتھ کے سامنے کانگریس میں شامل ہوگئی،
اسکے ساتھ ہی سابق فاریسٹ آفیسر اور سماجی کارکن آزاد سنگھ نے وزیراعلی کی موجودگی میں کانگریس کی رکینت دلائی، مدھیہ پردیش اسمبلی کے سابق رہنما اجے سنگھ کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ستنا ضلع کی رینگاوں اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی رہی اوشا چودھری اور سابق آئی ایف ایس اہلکار آزاد سنگھ ڈابس نے ہفتہ کو کمل ناتھ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی.