ڈھاکہ ، 27 نومبر (یو این آئی) بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو بدھ کے روز ملک کے ہائی کورٹ نے بد عنوانی کے ایک مقدمے میں بری کر دیا بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی ) کی چیئر پرسن ضیاء کو چیریٹیبل ٹرسٹ کے کرپشن کیس میں تمام الزامات سے
بری کر دیا گیا ہے جس میں انہیں 29 اکتوبر 2018 کو ٹرائل کورٹ نے سات سال قید کی سزا سنائی تھی روزنامہ ڈیلی اسٹار کی خبر کے مطابق، ہائی کورٹ نے بدھ کے روز اس کیس میں محترمہ خالدہ ضیاء اور دیگر دو افراد کو سنائی گئی زیریں عدالت
کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔