: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چنئی، 19 اگست (یو این آئی) سابق آرمی چیف جنرل سندرراجن پدمنابھن کا پیر کو چنئی میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا ان کی عمر 83 برس تھی فوجی حلقوں میں پیار سے ’پیڈی‘ نام سے مشہور جنرل پدمنابھن کے پسماندگان میں اہلیہ، بیٹی اور ایک بیٹا ہے دفاعی
ذرائع نے بتایا کہ جنرل پدمنابھن کی بیٹی اور بیٹا آج رات امریکہ سے یہاں پہنچیں گے اور کل شام ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی تمل ناڈو کے گورنر آر این روی اور جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل کرن بیر سنگھ برار نے سابق آرمی چیف کے جسدخاکی کو خراج عقیدت پیش کیا۔