the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ای میل

 گلبرگہ،31ڈسمبر(ای میل) اقتدار کے ایوانوں میں مسلم نمائندگی کو بڑھانے کیلئے تشکیل د یا گیا کرناٹک مسلم پولٹیکل فورم تنظیمی سطح پر خود کو مضبوط کرنے میں لگاہوا ہے۔ اس کے تحت گلبرگہ ڈسٹرکت کی نئی باڈی تشکیل دی گئی۔ دو ماہ قبل ہی معروف قانون داں ایڈو کیٹ عبد الجبار گولہ کو گلبرگہ ڈسٹرکٹ کا صدر مقرر کیا گیا تھا، اب نئی باڈی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ اس ضمن میں اتوار کو گلشن اطفال اسکول  ایڈو کیٹ عظیم  الدین صاحب کی صدارت میں ایک مختصر سی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نئی باڈ ی کے ارکان کی شالپوشی و گلپوشی کی گئی اور انھیں بحسن خوبی اپنی ذمہ داری نبھانے کا مشورہ دیا گیا۔ ایڈو کیٹ عبد الجبار گولہ کی قیادت میں تشکیل دی گئی نئی باڈی میں انجینئر نیر خورشید اور  انجینئر حامد علی کو نائب صدور مقرر کیا گیا ہے، جبکہ معروف سماجی رہنما محمد انور صلیدار کوجنرل سکریٹری  اور نوجوان لیڈر ہارون رشید خرادی کو جوائنٹ سکریٹری بنایا گیا ہے۔  شیخ عبد الرحیم،انجینئر حامد علی اور عبد الکریم مڑکی کو ایگزیکٹیو ممبرس مقرر کیا گیا ہے۔ ذمہ داران کے مطابق تعلقہ جات سے بھی دو دو ممبران کو ڈسٹرکٹ باڈی میں  نمائندگی دی جا ئیگی۔ اس موقع پر سٹی باڈی بنانے کا بھی اعلان کیا گیا۔ سابق کارپوریٹر ناصر مولانا کو فورم کا سٹی پریسڈنٹ بنایا گیا اور عبد الخالق کو سٹی جنرل سکریٹری بنایا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے  ملک، ریاست اور شہر کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، بالخصوص اقتدار کے ایوانوں میں کم ہوتی مسلم نمائندگی کو بڑھانے  کیلئے حکمت عملی بنانے پر زور دیا گیا۔ خاص کر آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کرناٹک سے مسلم نمائندگی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔مقررین نے کہا کہ کرناٹک میں اب کانگریس کے علاوہ کوئی بڑی سیکولر جماعت نہیں بچی  ہے، ایس ڈی پی آئی، ڈبلیو پی آئی اور مسلم لیگ جیسی سیاسی جماعتیں موجود ہیں لیکن یہ ابھی مستحکم نہیں ہو پائی ہیں۔ ایسے میں مسلمانوں کے پاس کانگریس کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے، اس لئے کانگریس پر یہ دباؤ بنانے کی ضرورت ہے کہ



کرناٹک سے لوک سبھا انتخابات میں کم از کم تین مسلم امیدوروں کو میدان میں اتارے۔ ریاستی وزیر اقلیتی بہبود ضمیر احمد خان کے اس بیان کا بھی اجلاس میں خیر مقدم کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ ضمیر احمد خان نے بھی تین مسلم امیدواروں کو اتارنے کی وکالت کی ہے، یہ فورم کے سیاسی دباؤ کا ہی نتیجہ ہے۔ مقررین نے کہا کہ ستمبر کے اوائل میں فورم کے ایک وفد نے بنگلورو میں ریاستی مسلم وزراء اور ایم ایل ایز، ایم پیز سے ملاقات کرکے تین ٹکٹوں کا مطالبہ رکھا تھا۔ جس کے جواب میں ضمیر احمد خان نے بھی حامی بھری تھی۔۔مقررین نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت تشکیل پا کر سات ماہ کا وقفہ بیت چکا ہے، اس کے باوجود اقلیتوں سے کئے گئے وعدے ابھی تک پورے نہیں ہو پائے ہیں۔ خاص کر حجاب کے معاملے گزشتہ  ہفتے جس طرح کی بیان بازی دیکھی گئی ہے، اس سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ سدرامیا حکومت اقلیتوں سے کئے گئے وعدوں پر سنجیدہ نہیں ہے۔2B مسلم ریزرویشن,اینٹی کیو سلاٹر قانون جیسے اہم وعدوں پر بھی کانگریس  حکومت نے ابھی تک کچھ بھی عملی اقدام نہیں اٹھایا۔ اس موقع مسلم ایم ایل ایز اور مسلم ایم ایل سیز کی کارکردگی پر سوال اٹھائے گئے۔ مقررین نے کہا کہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کے بجائے مسلم ایل ایز اور ایم ایل سیز اپنے اپنے مفادات کی خاطر خاموش تما شائی بنے ہوئے ہیں، اسلئے اب مسلمانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے منتخبہ نمائندوں کو بھی جگایا جائے۔ مقررین نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات  کے تعلق  سے بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا  کہ  عام انتخابات سے قبل ملک کو سنگین مسائل س میں الجھایا جائیگا۔  رام مندر کے  افتتاح کے بہانے پورے ملک  کو ایک مخصوص رنگ میں رنگنے کی کوشش جا ری ہے۔ افتتاح کے بعد لوک سبھا انتخابات تک رام مندر کے موضوع  کو زندہ رکھا جائیگا، تاہم مندر کے افتتاح کے بعد سی اے اے، این آر سی کے جن کو پھر سے بوتل سے باہر نکالا جائیگا۔ جس سے ملک میں پولارائزیشن کو بڑھاوا ملیگا۔ مقررین نے کہا کہ ایسے میں کانگریس ک کو سوچ سمجھ کر ٹھوس حکمت عملی بنانی چاہئے، جس سے کہ بی جے پی کے پولارائزیشن کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ جائے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.