نئی دہلی، 4 مئی (یو این آئی) صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بیس مرکزی عوامی صحت ٹیموں کی تشکیل کی ہے۔ان ٹیموں کو ان 20 اضلاع میں بھیجا جا رہا ہے جہاں سے ملک میں کووڈ۔19 کے سب سے زیادہ معا ملے سامنے آ رہے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ بیس ٹیمیں ان ریاستوں میں بھیجی جا رہی ہیں جہاں کووڈ کے سب سے زیادہ معاملے دیکھے گئے ہیں۔ ان ریاستوں اور اضلاع کی تفصیلات یہ ہیں۔
ممبئی، مہاراشٹر، احمد آباد، گجرات، دہلی (جنوب مشرقی)،
اندور، مدھیہ پردیش، پونے، مہاراشٹر، جے پور، راجستھان، تھانے، مہاراشٹر، سورت، گجرات، چنئی، تامل ناڈو، حیدرآباد، تلنگانہ، بھوپال، مدھیہ پردیش، جودھپور، راجستھان، دہلی (وسط)، آگرہ، اتر پردیش، کولکتہ، مغربی بنگال، کرنول، آندھرا پردیش، وڈودرا، گجرات، گنٹور، آندھرا پردیش، کرشا، آندھرا پردیش، اور لکھنؤ، اترپردیش۔
یہ ٹیمیں ان اضلاع / شہروں کے اندر کووڈ - 19 سے متاثرہ علاقوں میں روک تھام کے اقدامات کے عمل میں ریاستوں کی مدد کریں گی اور ریاستی حکومتوں کا ہاتھ بٹائیں گی۔