جموں، 18 مئی (ذرائع) جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب جنگل میں آگ لگنے سے کئی بارودی سرنگیں پھٹ گئیں۔ حکام نے چہارشنبہ کو یہ جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ
پیر کو لائن آف کنٹرول کے قریب جنگل میں لگی آگ مینڈھر سیکٹر میں بھارتی سرحد تک پھیل گئی۔
آگ کی وجہ سے تقریباً نصف درجن بارودی سرنگیں پھٹ گئیں جو کہ دراندازی روکنے والے نظام کا حصہ تھیں۔