نئی دہلی، 30 اگست (یو این آئی) خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کی صدارت کے اختتامی سیشن میں مغربی ایشیا کی صورتحال پر ایک اجلاس کی صدارت کریں گے ہندوستان اگست کے مہینے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر رہا ہے اور اس
دوران مختلف امور پر میٹنگیں ہوئی ہیں۔ مسئلہ فلسطین کے ساتھ ساتھ مغربی ایشیا کی صورت حال پر اختتامی اجلاس میں بڑے پیمانے پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔
اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی این ترمورتی نے اتوار کو نیویارک میں خارجہ سکریٹری کا خیرمقدم کیا۔