: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 8 جنوری (یو این آئی) کابل میں ہندوستان اور طالبان حکومت کے درمیان اب تک کی اعلیٰ سطحی سرکاری میٹنگ میں خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے آج دبئی میں افغان طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔
دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سکریٹری خارجہ مصری نے افغان عوام کے ساتھ ہندوستان کی تاریخی دوستی اور
دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عوام کے درمیان رابطوں پر زور دیا۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس تناظر میں ، انہوں نے افغان عوام کی فوری ترقیاتی ضروریات کا جواب دینے کے لیے ہندوستان کی تیاری سے آگاہ کیا۔ دونوں فریقوں نے ہندوستان کے جاری انسانی امدادی پروگراموں کا جائزہ لیا۔ افغان طالبان کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے عوام کے ساتھ مشغولیت اور حمایت جاری رکھنے پر ہندوستانی قیادت کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔