نئی دہلی، 2 اکتوبر:- وزارت خارجہ نے آج کہا کہ امریکہ کے لاس ویگاس میں اتوار کی دیر شام کو ایک میوزک کنسرٹ پروگرام کے دوران ہونے والی فائرنگ میں کوئی ہندوستانی شہری متاثر نہيں ہوا ہے، جس میں کم از کم 58 افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
right;">وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا کہ لاس ویگاس میں حملے کی زد میں آنے والوں میں کسی ہندوستانی شہری کے شامل ہونے کی کوئي رپورٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سان فرانسسکو میں واقع ہندوستانی قنصل خانہ مسلسل صورتحال کی نگرانی کررہا ہے۔